9 ستمبر 2012 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے استکباري طاقتوں کي سازشوں سے ہوشيار رہنے کي ضرورت پر زور دياـ

ابنا: صدر احمدي نژاد نے ہفتے کے روز تہران ميں حماس کے سينيئر رہنما محمود الزہار سے ملاقات ميں استکباري طاقتوں کي ريشہ دوانيوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ يہ طاقتيں علاقے کے تغيرات کو صيہوني حکومت کے مفادات کے مطابق موڑنا چاتي ہيں چنانچہ ان سازشوں کي طرف سے ہر ايک کو ہوشيار رہنے کي ضرورت ہےـصدر احمدي نژاد نے کہا کہ فلسطيني عوام کے حقوق کي بازيابي کا مسئلہ اسلامي جمہوريہ ايران کے لئے ہميشہ سے خاص اہميت کا حامل رہا ہے اور آج بھي ہےـصدر احمدي نژاد نے حاليہ برسوں کے دوران علاقے ميں رونما ہونے والے واقعات کو مثبت قرار ديتے ہوئے کہا کہ دشمن کي منصوبہ بندي کو معمولي نہيں سمجھنا چاہئے کيونکہ وہ آج صہیوني ریاست کو بچانے کے لئے بڑي پيچيدہ سازشيں تيار کر رہا ہےـشام کے سلسلے ميں صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اس مسئلے کو شام کے اندر مذاکرات اور افہام و تفہيم کے ذريعے حل کرنا چاہئےـملاقات ميں محمود الزہار نے تہران ميں ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کے کامياب انعقاد کي تعريف کي اور کہا کہ ايران کي قيادت ميں يہ تحريک امت اسلاميہ کے لئے برکتوں کا سرچشمہ ثابت ہوگي ـ انہوں نے کہا کہ فلسطيني عوام اپنے حقوق کي مکمل بازيابي تک صہیوني ریاست کے خلاف برسر پيکار رہيں گےـ ...../169